دہشت گردی کے خاتمے کو اولین قومی ترجیح بنانا ہوگا:میاں افتخار
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی سنگین صورت اختیار کر چکی ہے۔۔۔
اس لئے سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کو اولین قومی ترجیح بنانا ہوگا،حقوق کی بات کرنے پر ماضی میں ان کی جماعت پر غداری اور کفر جیسے الزامات لگائے گئے تاہم اے این پی ہمیشہ ان الزامات کا ڈٹ کر مقابلہ کرتی رہی ہے ۔پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاقِ رائے سے منظور ہوئی تھی لیکن سوال یہ ہے کہ کیا وفاق آج اس پر مکمل عمل درآمد کر رہا ہے ؟ ۔انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق خیبر پختونخوا کو این ایف سی ایوارڈ میں اس کا جائز حصہ دیا جانا چاہئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments