نورین کا بیان قابل مذمت، قومی جذبات مجروح ہوئے : گورنر
عاصم منیر نے ملکی مورال بلند کیا ،بعض عناصر اس حقیقت کو قبول نہیں کر پا رہے
لاہور(سپیشل پورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نورین نیازی کے معرکہ حق اور پاک فوج سے متعلق بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اداروں پر سیاست سے گریز کیا جانا چاہیے ، ا نہوں نے اپنے ردعمل میں مزید کہا کہ پاکستان کی بری، بحری اور فضائی افواج نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے باعث دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا ، جس پر پوری قوم کو فخر ہے ، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان کا مورال عالمی سطح پر بلند کیا تاہم بعض عناصر اس حقیقت کو قبول نہیں کر پا رہے ۔ سلیم حیدر نے دعویٰ کیا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کامیاب ہوگی، بلاول بھٹو زرداری مستقبل میں پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments