اب رونے کا کیا فائدہ؟ کتنا بڑا نقصان کیا:گروپ کیپٹن قتل کیس میں ملزم کی شناخت پریڈ مکمل

اب رونے کا کیا فائدہ؟ کتنا بڑا  نقصان کیا:گروپ کیپٹن قتل کیس  میں ملزم کی شناخت پریڈ مکمل

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)انسداد دِہشتگردی عدالت کے جج نے گروپ کیپٹن عاصم طارق قتل کیس میں شناخت پریڈ مکمل ہونے پر گرفتار ملزم کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

دوران سماعت وفاقی پولیس نے گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش کیا۔ پراسیکیوٹر راجہ نوید نے ملزم کے 20 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا ملزم کو اڈیالہ جیل میں شناخت کر لیا گیا ہے ، چشم دید گواہوں کامران اور وسیم نے ملزم کی شناخت کی۔ جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کمرہ عدالت میں ملزم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اب رونے کا کیا فائدہ؟ تم نے ملک کا کتنا بڑا نقصان کیا ہے ، معصوم گھر تباہ کیا ہے ، آپ کو اندازہ نہیں آپ نے ملک کا کتنا قیمتی اثاثہ تباہ کیا ہے ، آپ کے رونے سے کیا وہ واپس آجائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...