کمیٹیوں میں پی ٹی آئی کی واپسی عمران کی منظوری سے مشروط
اسلا م آباد (دنیا نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی قائمہ کمیٹیوں میں واپسی کے معاملے پر پارٹی کی سینئر قیادت نے حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی منظوری سے مشروط کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے آئندہ ملاقات کے دوران قائمہ کمیٹیوں میں واپسی کی تجویز باقاعدہ طور پر پیش کی جائے گی، جس کے بعد اس حوالے سے حتمی فیصلہ متوقع ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے بیشتر ارکان قائمہ کمیٹیوں میں دوبارہ شمولیت کے خواہشمند ہیں، اس سلسلے میں متعدد ارکان نے پارٹی اجلاسوں، اپوزیشن لیڈر اور سینئر قیادت کے سامنے بھی کمیٹیوں میں واپسی کی تجویز پیش کی ہے ۔ذرائع کے مطابق پارٹی کی سینئر قیادت نے ارکان کو آگاہ کیا ہے کہ قائمہ کمیٹیوں میں واپسی یا بائیکاٹ سے متعلق حتمی فیصلہ ان کے دائرئہ اختیار میں نہیں، بلکہ اس بارے میں بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے بعد ہی کوئی باضابطہ فیصلہ کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments