نوشہرہ:موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ امن کمیٹی کے نائب صدرجاں بحق

نوشہرہ:موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ امن کمیٹی کے نائب صدرجاں بحق

نوشہرہ (نمائندہ دنیا)نوشہرہ مردان جی ٹی روڈ پر کھنڈرکے قریب موٹرسائیکل سوارنقاب پوش ملزمان ے فائرنگ کرکے امن کمیٹی کے نائب صدراعجاز خان کوموت کے گھات اتار دیا۔

ذرائع کے مطابق امن کمیٹی کے نائب صدر جرگہ کے بعد واپس گھر گنڈھیری جارہے تھے ۔پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار نقاب پوش ملزمان نے اعجاز خان کی کار پر دونوں طرف سے فائرنگ کی ،جس سے اعجاز خان موقعہ پر ہی دم توڑگئے ،واردات کے بعدملزمان فرار ہوگئے ۔ تھانہ نوشہرہ کلاں نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...