دالبندین:چیک پوسٹ پر حملہ، محکمہ ایکسائز کے تین اہلکار اغوا

دالبندین:چیک پوسٹ پر حملہ، محکمہ ایکسائز کے تین اہلکار اغوا

ڈھڈر کے مقام پر مسلح افراد دو سرکاری گاڑیاں اور اسلحہ بھی ساتھ لے گئے

 دالبندین(نامہ نگار )دالبندین-تفتان شاہراہ پر ڈھڈر کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے محکمہ ایکسائز کی عارضی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا ،پولیس کے مطابق حملہ آور محکمہ ایکسائز کے تین اہلکاروں کو دو سرکاری گاڑیوں اور سرکاری اسلحہ سمیت اپنے ساتھ لے گئے ، پولیس کا کہنا ہے کہ ایکسائز اہلکار عارضی چیک پوسٹ پر ڈیوٹی انجام دے رہے تھے کہ مسلح افراد نے حملہ کردیا ،اطلاع ملتے ہی پولیس نے مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے کارروائی شروع کر دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...