صوبوں میں تعینات وفاقی افسران کیلئے ماہانہ پیریٹی الاؤنس کی منظوری

صوبوں میں تعینات وفاقی افسران کیلئے ماہانہ پیریٹی الاؤنس کی منظوری

گریڈ 17 تا 22 کے افسران کو الاؤنس ملے گا، سالانہ ایک ارب 80 کروڑ خرچ ہونگے

 اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی حکومت نے آل پاکستان سروسز (اے پی ایس) کیڈر گروپ کے صوبوں میں تعینات افسران کے لیے ماہانہ پیریٹی الاؤنس (برابری الاؤنس) دینے کی منظوری دے دی ۔ وفاقی سروس کیڈر کے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، پولیس سروس، کسٹمز سروس، ان لینڈ ریونیو سمیت آل پاکستان سروسز کیڈر کے صوبوں میں تعینات گریڈ 17 تا 22 کے افسران کو ماہانہ پیریٹی الاؤنس دیا جائے گا۔ وفاقی حکومت کے مطابق مذکورہ الاؤنس پر سالانہ ایک ارب 80 کروڑ روپے کے بجٹ اخراجات ہوں گے۔

وفاقی حکومت کی منظوری کے مطابق صوبوں میں تعینات گریڈ 17 تا 22 کے افسران کو مذکورہ الاؤنس یکم جولائی 2026 سے ماہانہ تنخواہ کے ساتھ دیا جائے گا۔ کابینہ سیکرٹریٹ نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ہدایت کی کہ وہ کابینہ ڈویژن اور وزارت خزانہ سے مشاورت کے بعد وزیراعظم کو سمری بھجوائے ۔ مذکورہ سمری میں پیریٹی الاؤنس کی شرح، ڈھانچہ، اہلیت کے معیار اور دیگر متعلقہ نکات کے بارے میں منظوری حاصل کی جائے ۔وفاقی حکومت نے مذکورہ الاؤنس اور قواعد کو وفاق اور صوبوں میں تعینات آل پاکستان سروسز کے افسران کے مابین انصاف، مساوات اور یکساں سلوک کے مطابق تیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...