پختونخوااسمبلی، پی ٹی آئی رکن اپنی ہی حکومت پربرس پڑے

پختونخوااسمبلی، پی ٹی آئی رکن اپنی ہی حکومت پربرس پڑے

بانی کیلئے احتجاج یامذاکرات نہیں کرسکتے تومستعفی ہوکردوسروں کوموقع دیں:شاہ تراب

 پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی کے رکن اپنی ہی حکومت اور پارٹی قیادت پر برس پڑے اور کارکردگی کا پوسٹ مارٹم کرڈالا، اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے حکومتی رکن شاہ تراب خان نے کہا بانی پی ٹی آئی گزشتہ 3 برس سے جیل میں ہیں جبکہ پارٹی قیادت مراعات سے مستفید ہو رہی ، ہسپتالوں میں ڈاکٹر ہیں نہ ہی ادویات دستیاب، صوبے میں میرٹ نام کی کوئی چیز نہیں، اگر پارٹی نے ہار نہ مانی ہوتی تو بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو خود سامنے نہ آنا پڑتا، موجودہ قیادت میں بہت سے لوگ بانی پی ٹی آئی کی رہائی نہیں چاہتے ، کیونکہ ان کی لوٹ مار کی دکانیں بند ہوجائیں گی، تین ماہ سے کوئی احتجاج نہیں ہوا، اس لیے بہتر ہے کہ مذاکرات کیے جائیں اور اگر یہ ممکن نہیں تو ذمہ دار افراد مستعفی ہو کر دوسروں کو موقع دیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...