7شہروں میں 40فیصد بچے سیسے کی خطرناک حد سے متاثر

7شہروں میں 40فیصد بچے سیسے کی خطرناک حد سے متاثر

بچے سیسہ ملے آرائشی رنگ، ملاوٹ شدہ مصالحہ جات کی زد میں آتے ہیں

 کراچی(سٹاف رپورٹر)پاکستان کے سات شہروں کے زیادہ خطرے والے علاقوں میں 12 سے 36 ماہ عمر کے تقریباً 40 فیصد بچوں کے خون میں سیسے (لیڈ)کی مقدار محفوظ حد سے زیادہ پائی گئی ہے ، جبکہ کراچی میں تقریباً 39 فیصد بچے اس خطرناک دھات سے متاثر ہیں،ڈاکٹر حمیرا ارشاد نے بتایا کہ سات شہروں میں 12 سے 36 ماہ عمر کے 2 ہزار 175 بچوں کے خون کے نمونوں کا جائزہ لیا گیا، پروفیسر ڈاکٹر ظفر فاطمی نے کہا بچے زیادہ تر سیسہ ملے آرائشی رنگ، ملاوٹ شدہ مصالحہ جات، سرمہ اور غیر قانونی لیڈ ایسڈ بیٹری ری سائیکلنگ کے ذریعے سیسے کی زد میں آتے ہیں اور ان ذرائع پر قابو پا کر بڑی حد تک بچوں کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...