نورین نیازی کے بیان سے پی ٹی آئی کا تعلق نہیں، علی ظفر
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نورین نیازی کے متنازعہ بیان سے پی ٹی آئی نے اعلان لاتعلقی کردیا۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن کے بیان سے پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں۔ علی ظفر نے کہا کہ بیرسٹر گوہر نے مجھے جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی ہدایت کی ہے ،میری ذاتی رائے میں کسی بھی ادارے کا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments