بجلی میٹر کے تکنیکی تنازعات کے فیصلے انسپکٹر کریگا: ہائیکورٹ

بجلی میٹر کے تکنیکی تنازعات کے فیصلے انسپکٹر کریگا: ہائیکورٹ

میٹر درستگی، تیز یا سست چلنے جیسے معاملات سول عدالتوں کا دائرہ اختیار نہیں بجلی چوری، ڈائریکٹ ہکنگ اور میٹر ٹمپرنگ کے مقدمات تکنیکی تنازعات نہیں

لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے بجلی کے میٹر، بلنگ تنازعات اور تکنیکی معاملات سے متعلق اہم قانونی فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ایسے معاملات میں سول عدالتوں کو دائرہ اختیار حاصل نہیں، جسٹس محسن اختر کیانی نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ بجلی میٹر کی درستگی، تیز یا سست چلنے ، ٹیسٹنگ رپورٹ، کیلکولیشن اور میٹر ریڈنگ جیسے تمام تکنیکی تنازعات کا فیصلہ صرف الیکٹرک انسپکٹر کر سکتا ہے ،تکنیکی تنازعات اس کے سامنے اٹھائے جا سکتے ہیں ، سول عدالتیں ان معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتیں۔عدالت نے یہ بھی واضح کیا کہ بجلی چوری، ڈائریکٹ ہکنگ اور میٹر ٹمپرنگ کے مقدمات تکنیکی تنازعات نہیں بلکہ ان میں سول عدالتیں شواہد  کی بنیاد پر سماعت کا اختیار رکھتی ہیں تاہم اگر بجلی تقسیم کار کمپنی کا کوئی اقدام غیر قانونی، بدنیتی یا فراڈ پر مبنی ہو تو ایسی صورت میں سول عدالت مداخلت کر سکتی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...