ایم ڈی کیٹ،آزاد کشمیر کے امیدوار وں کیلئے خصوصی سہولت کا اعلان

 ایم ڈی کیٹ،آزاد کشمیر کے امیدوار وں کیلئے خصوصی سہولت کا اعلان

آن لائن اندراج نہ کرانیوالے اب دستاویزات کی ہارڈ کاپی جمع کراسکیں گے

اسلام آباد (نیوزرپورٹر)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ایم ڈی کیٹ 2026 امتحان کی درخواست جمع کرانے کیلئے آزاد کشمیر کے امیدواروں کے لیے خصوصی سہولت کا اعلان کیا ہے ۔ آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے امیدوار جو آن لائن رجسٹریشن پورٹل کے ذریعے اپنا اندراج مکمل نہیں کر سکے وہ اپنی درخواست ہارڈ کاپی کی صورت میں مقررہ دستاویزات کے ساتھ جمع کرا سکتے ہیں۔ امیدواروں کو 13 ہزار روپے مقررہ فیس پی ایم ڈی سی اسلام آباد کے نام پر بینک ڈرافٹ کی شکل میں درخواستوں کے ساتھ 23 جولائی تک کونسل کے اسلام آباد میں واقع امتحانی شعبے میں جمع کرانا ہو گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...