کرپشن کا الزام:میوہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ گرفتار و رہا
ڈاکٹر مدبر اینٹی کرپشن کو انکوائری میں تسلی بخش جواب دینے میں ناکام:ذرائع آڈیو،ویڈیو کا فرانزک کروانے ،ایم ایس کے ڈرائیور کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ
لاہور(کرائم رپورٹر،اپنے سٹاف رپورٹر سے) محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے مبینہ کرپشن کے الزام میں میو ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر مدبر ریحان کو حراست میں لے لیا اور پوچھ گچھ کے بعد رات گئے رہا کر دیا،ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق کارروائی صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر احمد کمال کی جانب سے دائر درخواست کی بنیاد پر کی گئی جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ایم ایس نے ڈرائیور کے ذریعے مبینہ طور پر مالی لین دین کیا تھا،درخواست کے ساتھ ایک مبینہ آڈیو اور ویڈیو بھی فراہم کی گئی جس کی بنیاد پر کارروائی عمل میں لائی گئی ہے ،مبینہ ویڈیو میں ایک شخص کو رقم وصول کرتے ہوئے دکھایا گیا، اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق کرپشن کے سوالات پر ایم ایس تسلی بخش جواب نہیں دے سکے ،مبینہ آڈیو اور ویڈیو کو فرانزک لیب میں بھجوا دیا گیا ،ایم ایس کے ڈرائیور کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments