لاہورہائیکورٹ میں 10ججز کی تقرری پر آج غور ہوگا

لاہورہائیکورٹ میں 10ججز کی تقرری پر آج غور ہوگا

فرہاد علی شاہ، امجد پرویز، اسد باجوہ ،غلام سرور نہنگ مضبوط امیدواروں میں شامل

لاہور (محمد اشفاق سے )لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی 10خالی اسامیوں سے متعلق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں 24امیدواروں سے متعلق غور کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق 10خالی اسامیوں کیلئے مضبوط امیدواروں میں پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ ، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز ، ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد باجوہ ، پراسیکیوٹر جنرل اسلام آباد غلام سرور نہنگ ، منور دوگل، عثمان جی راشد چیمہ ، شیریں عمران ، امیر عجم ملک ، خالد ابن عزیز اور اجمل خان شامل ہیں ۔ اگر جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں 10سے زائد خالی اسامیوں کو پر کرنے پر اتفاق ہوا تو پھر کاشف رجوانہ ، شان گل ، اسد عباسی اور سیشن جج ناصر رانا میں سے فیصلہ ہوگا ،جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج مقرر ہ وقت دوپہر دو بجے ہوگا ۔اجلاس کی صدارت چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی کریں گے ۔ اجلاس میں کمیشن کے دیگر ممبران بھی شرکت کریں گے ،جبکہ تحریک انصاف نے اجلاس کا بائیکاٹ کر رکھا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...