الیکشن کمیشن :سیاسی جماعتوں سے مالی گوشوارے طلب
اسلام آباد(نیوز رپورٹر)الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو ہدایت کی ہے کہ مالی سال 2025-26 کے مربوط مالی گوشوارے 29 اگست 2026 تک جمع کرائیں، اعلامیے میں کہا گیا کہ ہر سیاسی جماعت مالی سال کے اختتام کے 60 روز کے اندر فارم ڈی پر اپنے گوشوارے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی تصدیق کے ساتھ جمع کرانے کی پابند ہے۔
جماعت کی سالانہ آمدن و اخراجات، فنڈنگ کے تمام ذرائع اور اثاثوں اور واجبات کی مکمل تفصیلات شامل ہونا ضروری ہے ۔ فارم ڈی کے ساتھ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی آڈٹ رپورٹ بھی منسلک کی جائے اور پارٹی سربراہ کی جانب سے مجاز عہدیدار کا دستخط شدہ سرٹیفکیٹ فراہم کرنا لازمی ہوگا جس میں تصدیق کی جائے کہ جماعت کو الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت ممنوعہ ذرائع سے فنڈ موصول نہیں ہوا۔ فارم-ڈی میں اوور رائٹنگ قابل قبول نہیں ہوگی۔ یکم جولائی 2025 تا 30 جون 2026 تک جماعت کے ہر بینک اکاؤنٹ کی سٹیٹمنٹ کی کاپی بھی جمع کرائی جائے ۔ گوشوارے سیکرٹری الیکشن کمیشن کے نام جمع کرائے جائیں گے ، ڈاک، فیکس، کوریئر کے ذریعے گوشوارے قبول نہیں کیے جائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments