نواز شریف ، مریم نوازآج مظفر آباد میں جلسہ سے خطاب کرینگے

نواز شریف ، مریم نوازآج مظفر آباد میں جلسہ سے خطاب کرینگے

مظفرآباد(آن لائن)مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف آج منگل کومظفر آباد میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

 مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ قائد نواز شریف کے دورہ مظفرآباد اور انتخابی جلسے کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ جلسے میں سینیٹر رانا ثنا اللہ ، وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام اور دیگر وفاقی وزرا بھی شریک ہوں گے ۔ واضح رہے میاں نواز شریف آزاد کشمیر میں دو بڑے انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے ۔ ایک جلسہ میرپور اور دوسرا مظفرآباد میں ہوگا۔شاہ غلام قادر نے کہا پارٹی کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کرے گی، الیکشن کا بروقت انعقاد ناگزیر ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...