گورنرپختونخواکی PSCکے علاقائی دفاترقائم کرنے کی تجویز
ڈی آئی خان، مالاکنڈ ، ایبٹ آباد میں دفاتربننے سے امیدواروں کی رسائی آسان ہوگی
پشاور (اے پی پی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبہ کے جنوبی اضلاع ، مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن کے امیدواروں کو سہولیات کی فراہمی اور سرکاری ملازمتوں تک مساوی رسائی یقینی بنانے کے لیے ڈیرہ اسماعیل خان، مالاکنڈ اور ایبٹ آباد میں خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن (KPPSC) کے علاقائی دفاتر قائم کرنے کی تجویز پیش کر دی ہے ۔گورنر ہاؤس پشاور تر جمان کے مطابق گورنر کی جانب سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو لکھے گئے خط میں موقف اختیار کیا ہے کہ اس وقت خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کا مرکزی دفتر صرف پشاور میں قائم ہے ، جس کے باعث جنوبی، شمالی اور دور دراز علاقوں کے امیدواروں کو تحریری امتحانات، انٹرویوز اور دیگر مراحل کے لیے طویل سفر کرنا پڑتا ہے ۔،اس صورتحال سے امیدواروں پر سفری اور رہائشی اخراجات کا اضافی بوجھ پڑتا ہے ، جبکہ خواتین اور دور افتادہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments