کفایت شعاری اقدامات جاری،3سال سے خالی تمام اسامیاں ختم:وفاقی حکومت

کفایت شعاری اقدامات  جاری،3سال سے خالی تمام  اسامیاں ختم:وفاقی حکومت

اسلام آباد (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے سرکاری اخراجات پر قابو پانے کیلئے رواں مالی سال بھی کفایت شعاری کے اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے کفایت شعاری اقدامات میں توسیع کی منظوری دے دی ہے، جس کے  بعد کابینہ ڈویژن نے فیصلے پر عمل درآمد کیلئے وزارت خزانہ کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے ،فیصلے کے تحت گزشتہ 3 سال سے خالی تمام اسامیوں کو ختم کر دیا جائے گا، جبکہ نئی اسامیوں کی تخلیق پر بھی پابندی برقرار رہے گی، اسی طرح رواں مالی سال کے دوران کسی قسم کی سرکاری گاڑیوں کی خریداری کی اجازت نہیں ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مشینری اور آلات کی خریداری پر عائد پابندی بھی برقرار رکھی گئی ہے، سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج اور غیر ضروری غیر ملکی دوروں پر پابندی بھی بدستور نافذ رہے گی۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے کفایت شعاری کے ان اقدامات سے متعلق باقاعدہ نوٹیفکیشن جلد جاری کئے جانے کا امکان ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...