202 یونٹ کا بجلی بل 18500، سینیٹ کمیٹی برہم
ذیلی کمیٹی نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو بلوں کی فوری درستگی کی ہدایت کردی
اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے ، مانیٹرنگ ڈیسک ، آئی این پی)سینیٹ کی اقتصادی امور کی ذیلی کمیٹی نے بجلی کے غیرمنصفانہ بلوں پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے تقسیم کار کمپنیوں کو بلوں کی فوری درستگی کی ہدایت کردی۔ ذیلی کمیٹی کا اجلاس سینیٹر سید وقار مہدی کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس کے دوران سینیٹر وقار مہدی نے اپنا ذاتی تجربہ شیئر کیا اور بتایا کہ میرا اپنا صرف 202 یونٹ کا بجلی کا بل 18 ہزار 500 روپے آیا ہے جس پر کمیٹی نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔اسی معاملے پر سینیٹر حاجی ہدایت اللہ نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد جیسے شہر میں 2 ہزار یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو ڈھائی لاکھ روپے تک کے بل بھیجے گئے ۔انہوں نے حکام کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سوال کیا کہ کمپنیوں کی جانب سے غلطی کا اعتراف تو کر لیا گیا لیکن اب عوام کو نچوڑنے والی اس سنگین غلطی کا اصل ذمہ دار کون ہے ؟۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments