جوڈیشل کمیٹی کو عدالتی اختیارات حاصل نہیں:سپیکر پنجاب اسمبلی

 جوڈیشل کمیٹی کو عدالتی اختیارات حاصل نہیں:سپیکر پنجاب اسمبلی

حیرت ہوئی ڈبل ایم اے تک خواتین بھی کیئر گیورز (آیا)تعینات ہیں:راجہ شوکت دوہری شہریت والوں پر سرکاری ملازمت کی پابندی کیلئے حکومتی رکن کی قرار داد جمع

لاہور(سیاسی نمائندہ،این این آئی)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے اجلاس کے دوران نکات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہر معاملہ پارلیمانی جوڈیشل کمیٹی کے دائرہ اختیار میں آتا ہے نہ کمیٹی کو کسی قسم کے عدالتی اختیارات حاصل ہیں،آئین بھی واضح کہتا ہے اسمبلی کی کارروائی میں عدالت مداخلت نہیں کر سکتی، اسی طرح جوڈیشل کمیٹی بھی عدالت نہیں بلکہ پارلیمانی کمیٹی ہے ۔قبل ازیں پنجاب اسمبلی کا اجلاس 2 گھنٹے 6 منٹ کی تاخیر سے سپیکر کی زیر صدارت شروع ہوا، اجلاس میں وفاقی افسروں کی پنجاب میں اہم انتظامی عہدوں پر صوبائی افسر وں سے زیادہ شرح میں تعیناتی، اسمبلی کی جوڈیشل کمیٹی کے دائرہ اختیار، سرکاری سکولوں میں آٹھ ہزار روپے ماہانہ پر بھرتی کی گئی کیئر گیورز (آیا)کی کم تنخواہوں کے معاملات زیر بحث آئے۔ پینل آف چیئرمین راجہ شوکت بھٹی نے ریمارکس میں کہا کہ کیئر گیورز کی فہرست دیکھی تو حیرت ہوئی کہ اس میں ڈبل ایم اے تک تعلیم یافتہ خواتین شامل ہیں۔ دریں اثناء پنجاب اسمبلی میں دوہری شہریت رکھنے والے افراد کی سرکاری ملازمت سے متعلق حکومتی رکن امجد علی جاوید نے قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی ۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ دوہری شہریت رکھنے والے افراد پر سرکاری ملازمت کی پابندی عائد کرنے کیلئے مناسب قانون سازی اور ضروری اقدامات کئے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...