انصاف تک رسائی قانونی کارروائیوں تک محدود نہیں :چیف جسٹس
خواتین کیلئے باوقار عدالتی سہولیات سے نظام انصاف پر اعتماد مضبوط ہوگا:یحییٰ آفریدی
اسلام آباد (اے پی پی)چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی نے کہا ہے کہ انصاف تک رسائی صرف قانونی کارروائیوں تک محدود نہیں بلکہ ان مقامات سے بھی جڑی ہے جہاں شہری انصاف کے حصول کے لیے آتے ہیں، خواتین کے لیے باوقار، محفوظ اور بااعتماد ماحول پر مبنی عدالتی سہولیات انصاف کے نظام پر عوامی اعتماد کو مزید مضبوط بنائیں گی۔ سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس نے جسٹس سپیس خواتین سہولت مراکز کے لیے آئیڈیاز ڈیزائن مقابلہ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس مقابلے کا مقصد ایسے خواتین سہولت مراکز کے ڈیزائن تیار کرنا تھا جو انصاف کے اداروں کو خواتین کے لیے زیادہ آسان، جامع اور ان کی ضروریات سے ہم آہنگ بنا سکیں۔ کامیاب ڈیزائنز اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے شرکا میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments