پاکستان، چین کا بحری رابطوں اور ریلوے تعاون کے فروغ پر اتفاق

پاکستان، چین کا بحری رابطوں اور ریلوے تعاون کے فروغ پر اتفاق

وفاقی وزیر جنید انوار کی چینی کمپنی کے نائب صدر لی لی سے ملاقات ،دورہ پاکستان کی دعوت

 اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان اور چین نے بحری رابطوں اور ریلوے تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہے ، وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چودھری نے دورۂ چین کے دوران بیجنگ میں چائنا ریلوے الیکٹریفکیشن انجینئرنگ گروپ کمپنی کے نائب صدر لی لی سے ملاقات کی جس میں ریلوے الیکٹریفکیشن، بندرگاہوں کو ریلوے نیٹ ورک سے منسلک کرنے ، لاجسٹکس انفراسٹرکچر، سمارٹ ٹرانسپورٹ سسٹمز اور سی پیک کے تحت علاقائی تجارت کے فروغ سے متعلق مختلف منصوبوں پر تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت بندرگاہوں کی جدیدکاری، پائیدار انفراسٹرکچر اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پرعزم ہے ۔ دونوں فریقوں نے ریلوے ، پورٹ لاجسٹکس اور سمارٹ ٹرانسپورٹ کے ترجیحی منصوبوں پر ادارہ جاتی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ وفاقی وزیر نے لی لی کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے تعاون کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کی خواہش ظاہر کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...