آج اور کل کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار، اوگرا کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد (اے پی پی) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے 26 اور 27 جولائی کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔ ہفتہ کو پٹرولیم ڈویژن کے جاری اعلامیہ کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 383روپے 46 پیسے فی لٹر اور پٹرول کی قیمت 335روپے 18پیسے فی لٹر برقرار رکھی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments