وزارت خارجہ میں پیر سے جمعہ تک صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک قونصلر خدمات
اسلام آباد(اے پی پی)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے عوام کو بہتر اور سہل خدمات کی فراہمی کے عزم کے تحت وزارت خارجہ نے قونصلر سروسز کے لیے شام کی شفٹ کا آغاز کیا ہے۔
سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ایکس پر پیر کے روز اپنے پیغام میں سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ وزارت خارجہ کے اس اقدام کے بعد شہری اب پیر سے جمعہ تک صبح 8:00 بجے سے رات 8:00 بجے تک قونصلر خدمات حاصل کر سکیں گے جس سے خدمات زیادہ قابل رسائی، سہل اور موثر بن جائیں گی،27 جولائی 2026 سے دو ہفتوں کے لیے آزمائشی بنیادوں پر شام کی شفٹ کا آغاز کیا گیا ہے ،پیر تا جمعرات صبح کی شفٹ ٹوکن اجرا کے لیے صبح 8 سے 12 جبکہ شام کی شفٹ ٹوکن اجرا کے لیے سہ پہر 3 تا شام ساڑھے پانچ بجے تک ہوگی جبکہ جمعہ کو صبح 8 تا 11 جبکہ شام کی شفٹ سہ پہر 3 تا شام 5 بجے تک ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments