کوئٹہ :پٹیل روڈ پر دھماکا،1 شہری شہید، بچے سمیت 4افراد زخمی

کوئٹہ :پٹیل روڈ پر دھماکا،1 شہری  شہید، بچے سمیت 4افراد زخمی

کوئٹہ(آئی این پی )کوئٹہ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں ایک شہری شہید جبکہ بچے سمیت 4افراد زخمی ہوگئے۔

 میڈیار پورٹ کے مطابق فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی جانب سے کوئٹہ میں پٹیل روڈ پر حملہ کیا گیا، فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے میں ایک شہری شہید جبکہ ایک بچے سمیت 4 افراد زخمی ہوئے ۔فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے میں زخمی بچے ابرار احمد نے کہا کہ میں اپنے علاج کیلئے کوئٹہ میں پٹیل روڈ پر واقع ہسپتال آیا تھا، فیملی کے ہمراہ ہسپتال سے باہر آ رہے تھے کہ دھماکا ہو گیا جس میں شدید زخمی ہوگیا، دھماکے میں زخمی وزیر خان نے کہا کہ ورکشاپ سے کام مکمل کرکے دوستوں کے ہمراہ گھر جارہا تھا کہ دھماکے کی زد میں آ گیا، دھماکے کے بعد میں بے ہوش ہو گیا اور جب آنکھ کھلی تو ہسپتال میں تھا ۔ماہرین کے مطابق سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں بڑی تعداد میں ہلاکتوں کے بعد فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، فتنہ الہندوستان (بی ایل اے )کے دہشت گرد خوف و ہراس کی فضا قائم کرنے کیلئے مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...