گورنر کی منظوری ، نواز شریف چیئرمین لاہور ہیریٹیج بورڈ مقرر
والڈ سٹیز ایکٹ کے تحت ہیریٹیج ایریا ریوائیول بورڈتشکیل،محکمہ بلدیات کا نوٹیفکیشن صدر (ن)لیگ تاریخی مقامات ، پرانی عمارتوں کی بحالی منصوبوں کی نگرانی کریں گے
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے ،مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیرِ اعظم نواز شریف لاہور ہیریٹیج ایریا ریوائیول بورڈ کے چیئرمین مقرر کردئیے گئے ،گورنر پنجاب نے نواز شریف کو بطور ایم این اے بورڈ کا سربراہ مقرر کیا۔حکومت پنجاب نے گورنر کی منظوری سے \'لاہورتاریخی ورثے کے تحفظ و بحالی کے لیے بورڈ قائم کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات پنجاب نے لاہور ہیریٹیج ایریا ریوائیول بورڈکی تشکیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا،گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد والڈ سٹیز اینڈ ہیریٹیج ایریاز اتھارٹی ایکٹ 2012 کے تحت بورڈ تشکیل دیا گیا ہے ، بورڈ کا قیام فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، مسلم لیگ (ن )کے قائد نواز شریف بورڈ کی سربراہی کریں گے ۔ حکومتی فیصلے کے تحت صدر مسلم لیگ (ن)لاہور کے تاریخی مقامات اور پرانی عمارتوں کی اصل حالت میں بحالی کے منصوبوں کی نگرانی کریں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments