افغانستان میں پھنسے مزید 110 پاکستانی طلبہ وطن پہنچ گئے ، 592 کارگو گاڑیاں بھی واپس آگئیں

افغانستان میں پھنسے مزید 110  پاکستانی طلبہ وطن پہنچ گئے ، 592  کارگو گاڑیاں بھی واپس آگئیں

خیبر(آئی این پی )افغانستان میں پاک-افغان کشیدگی کے باعث پھنسے مزید 110 پاکستانی طلبہ طورخم بارڈر کے راستے وطن واپس پہنچ گئے اور اس کے ساتھ ساتھ 592 پاکستانی کارگو گاڑیوں کو بھی پاکستان میں داخلے کی اجازت مل گئی۔

بارڈر سکیورٹی ذرائع کے مطابق اس سے قبل بھی ایک ماہ پہلے 70 پاکستانی طلبہ کی وطن واپسی ممکن بنائی گئی تھی، طلبہ اور کارگو گاڑیوں کی مرحلہ وار واپسی معروف صنعت کار اور عوامی نیشنل پارٹی ضلع خیبر کے صدر حاجی شیرین خان آفریدی کی کوششوں اور تعاون سے ممکن ہوئی اور دونوں ممالک کے سفارتی عملے اور بارڈر سکیورٹی حکام نے بھی اس عمل میں اہم کردار ادا کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...