گروپ کیپٹن قتل کیس:ملزم مزید4 روزہ ریمانڈپرپولیس کے حوالے
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے ) انسداد دِہشتگردی عدالت کی قائم مقام جج رخشندہ شاہین نے گروپ کیپٹن شہید عاصم طارق قتل کیس میں گرفتار ملزم سعد عباسی کومزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
گزشتہ روز وفاقی پولیس کی جانب سے ملزم سعد عباسی کو 7دن کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا گیا، پراسیکیوٹر راجہ نوید حسین کیانی نے کہا قتل میں استعمال ہونے والا پستول اور موبائل فون برآمد کرلیا ہے ،ملزم کا ابھی پولی گرافک ٹیسٹ کروانا ہے اور مزید تفتیش کرنی ہے ،ملزم کا 20 دن کا مزید جسمانی ریمانڈ چاہیے ،عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا اور بعدازاں ملزم کو مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کرنے کا حکم سنادیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments