قوموں میں اخلاقی زوال یکلخت نہیں آتا

قوموں میں اخلاقی زوال یکلخت نہیں آتا

لاہور (سٹاف رپورٹر ) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام طاہرالقادری نے اونٹاریو (کینیڈا) میں سہ روزہ الہدایہ کیمپ 2026 میں ’’انسانیت سے اخلاقی پستی تک: اخلاقی و روحانی زوال‘‘ کے موضوع پر فکر انگیز خطاب کیا۔

انھوں نے کہا کہ قوموں کی زندگی میں اخلاقی زوال یکلخت نہیں آتا، انسان کو نیکی اور بدی، دونوں راستوں کے انتخاب کی آزادی دی گئی ہے ۔ اس کے مسلسل فیصلے ، ماحول، صحبت اور تربیت ہی اس کی شخصیت اور مستقبل کی سمت متعین کرتے ہیں۔تربیتی کیمپ میں خواتین و حضرات اور نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے امریکہ،کینیڈا،یورپ ،برطانیہ سے شرکت کی اورکیمپ کو مغرب میں آباد مسلم خاندانوں کے لئے ایک نعمت قرار دیا۔ تربیتی خطاب میں انہوں نے کہا کہ ضمیر کی آواز کو مسلسل نظر انداز کرنے، خواہشات کی پیروی اور گناہوں کو معمول بنانے سے انسان بتدریج روحانی پستی کا شکار ہوتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...