کشمیر میں ترقی کا سفر دوبارہ شروع

 کشمیر میں ترقی کا سفر دوبارہ شروع

لاہور(اے پی پی) سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی اور سادہ اکثریت حاصل کرنے پر اﷲ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

 آزاد کشمیر کے باشعور عوام نے ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) کی خدمت، خوشحالی اور حقیقی ترقی کے بیانیے پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام کا دیا ہوا مینڈیٹ بے بنیاد الزامات،منفی سیاست اور پروپیگنڈے کیخلاف عوامی فیصلے کی واضح مہر ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر میں عوام کے حقوق کے تحفظ، روزگار کی فراہمی اور خطے کی تعمیر و ترقی کے سفر کو دوبارہ شروع کرے گی اور عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے بھرپور انداز میں کام کرے گی۔انہوں نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں کامیابی پر پارٹی کے تمام منتخب نمائندوں، سیاسی رہنماؤں، کارکنان اور شب و روز محنت کرنے والے پارٹی ورکرز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...