شوگر ملز کا 5 لاکھ 85ہزار ٹن چینی برآمد کرنے کا مطالبہ
34 لاکھ میٹرک ٹن چینی موجود ،برآمد کی اجاز ت دی جائے :ایسوسی ایشن نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی کو خطوط ارسال
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے نائب وزیراعظم اور وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی کوسرپلس چینی برآمد کی اجازت کیلئے خطوط لکھ دیئے ہیں ۔ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے خط میں کہا گیا ہے کہ 5 لاکھ 85 ہزار ٹن سرپلس چینی کو فوری برآمد کرنے کی درخواست کرتے ہیں،ملک میں 15 جولائی 2026 تک 34 لاکھ میٹرک ٹن چینی کے سٹاک موجود تھے ، چینی کی ملکی ماہانہ اوسط کھپت 5 لاکھ 67 ہزار میٹرک ٹن ہے۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ کرشنگ سیزن کے آغاز پر 11 لاکھ 58 ہزار ٹن چینی کا بڑا ذخیرہ موجود ہوگا، اگلے کرشنگ سیزن میں دوبارہ گنے کی بمپر فصل متوقع ہے ، اس سے پھر ملکی ضرورت سے زائد 80 لاکھ میٹرک ٹن چینی پیدا ہوگی لہذا سٹراٹیجک ذخائر میں موجود سٹاک سیزن شروع ہونے کے ایک مہینے کے اندر برآمد کیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments