جسٹس (ر) آغا رفیق کی رہائشگاہ پر فائرنگ عدلیہ کی آزادی پر حملہ،سندھ ہائیکورٹ بار

جسٹس (ر) آغا رفیق کی رہائشگاہ پر فائرنگ  عدلیہ کی آزادی پر حملہ،سندھ ہائیکورٹ بار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سابق چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت جسٹس (ر) آغا رفیق احمد خان کی شکارپور میں واقع رہائش گاہ پر فائرنگ کے واقعے کے ملزموں کی عدم گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے قانونی برادری اور عدلیہ کی آزادی پر حملہ قرار دیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ جسٹس (ر) آغا رفیق احمد خان کی رہائش گاہ پر حملہ انتہائی بزدلانہ کارروائی ہے اور قانونی برادری کے ارکان کو نشانہ بنانا قانون کی حکمرانی پر حملے کے مترادف ہے ۔ اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر ملزموں کو گرفتار کریں، واقعے کی شفاف اور مؤثر تحقیقات کو یقینی بنائیں اور جسٹس (ر)آغا رفیق اور ان کے اہل خانہ کو جامع اور مؤثر سیکورٹی فراہم کی جائے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...