او جی ڈی سی کا ہیوی آئل پیداوار بڑھانے کیلئے کینیڈین کمپنی سے معاہدہ

 او جی ڈی سی کا ہیوی آئل پیداوار بڑھانے کیلئے کینیڈین کمپنی سے معاہدہ

جدید پیسِو انرجی ٹول ٹیکنالوجی سے تیل کا بہاؤ بہتر، آپریٹنگ اخراجات میں نمایاں کمی ورک اوورز کم، پرانے کنوؤں کی پیداوار بڑھے گی، کینیڈا سے تعاون مزید مضبوط ہوگا

 اسلام آباد (نامہ نگار) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی) نے پاکستان کے ہیوی کروڈ آئل فیلڈز سے پیداوار بڑھانے کے لیے کینیڈا کی کمپنی سائنرجیٹک آئل ٹولز انکارپوریٹڈ کے ساتھ جدید پیسِو انرجی ٹول ٹیکنالوجی کے استعمال کا معاہدہ کر لیا۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب او جی ڈی سی ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ہوئی جس میں پاکستان میں کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان، او جی ڈی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر و چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد حیات لک اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے جبکہ سائنرجیٹک آئل ٹولز انکارپوریٹڈ کے صدر و سی ای او برائن ہرمن نے ورچوئل شرکت کی۔معاہدے کے تحت کینیڈین کمپنی او جی ڈی سی کے ہیوی آئل کنوؤں میں پیسِو انرجی ٹول ٹیکنالوجی متعارف کرائے گی۔

جس کا مقصد گاڑھے خام تیل کے بہاؤ کو بہتر بنانا، ورک اوورز کی ضرورت اور کنوؤں کی بندش کا دورانیہ کم کرنا، آپریٹنگ اخراجات گھٹانا اور پیداواری کیمیکلز کے استعمال میں کمی لانا ہے ، تاکہ مجموعی پیداواری استعداد میں اضافہ ہو سکے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احمد حیات لک نے کہا کہ کمپنی عالمی ٹیکنالوجی فراہم کنندگان کے تعاون سے پرانے اور تکنیکی طور پر مشکل فیلڈز کی پیداواری صلاحیت بہتر بنانے پر کام کر رہی ہے ۔کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان نے امید ظاہر کی کہ نئی ٹیکنالوجی پاکستان کے اپ سٹریم آئل سیکٹر کی ترقی، آپریشنل کارکردگی میں بہتری اور ملکی تیل کی پیداوار بڑھانے میں مؤثر کردار ادا کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...