گیپکو لائن لاسز 9فیصد، ریکوری 100 فیصد، 5.2ارب بچت
10 فیصد لائن لاسز کم، سرکلر ڈیٹ صفر، واجبات مکمل ادا، مالی کارکردگی مزید مستحکم
اسلام آباد (نامہ نگار)گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو)نے مالی سال 2025-26 کے اختتام پر مالی اور آپریشنل کارکردگی میں نمایاں بہتری کا دعویٰ کرتے کہا ہے کہ لائن لاسز 10.43 فیصد سے کم کرکے 9.80 فیصد پر لے آئے ہیں، ریکوری کی شرح 100 فیصد سے تجاوز کر گئی۔ کمپنی کے مطابق قومی سرکلر ڈیٹ میں اس کا حصہ مسلسل صفر رہا اور سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (گارنٹی)لمیٹڈ کو تمام واجبات بروقت ادا کئے گئے ، مالی سال کے دوران گیپکو نے 5.2 ارب روپے کی بچت بھی حاصل کی۔ وزارتِ توانائی کے مطابق یہ نتائج درست بلنگ، بجلی چوری اور نادہندگان کے خلاف کارروائی، نئے گرڈ سٹیشنز کی تکمیل، اوورلوڈڈ فیڈرز اور ٹرانسفارمرز کی بحالی کے باعث حاصل ہوئے ۔ وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا کہ ڈسکوز کی مسلسل نگرانی، لائن لاسز میں کمی، ریکوری میں بہتری اور اصلاحاتی اقدامات سے بجلی کے شعبے کی مالی کارکردگی مستحکم ہو رہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments