حج رجسٹریشن کرانے والوں کی تعداد 3 لاکھ 81 ہزار سے تجاوز کر گئی:وزارت مذہبی امور

 حج رجسٹریشن کرانے والوں کی  تعداد 3 لاکھ 81 ہزار سے تجاوز  کر گئی:وزارت مذہبی امور

اسلام آباد(این این آئی)وزارت مذہبی امور نے کہا ہے 2027 سے 2030 تک حج رجسٹریشن کرانے والوں کی تعداد 3 لاکھ 81 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

 ترجمان مذہبی امور نے کہا کہ حج رجسٹریشن کے بعد اگلا مرحلہ جلد آنے والا ہے اس لئے حج 2027 کے خواہشمند افراد 16 نومبر 2027 تک کا کار آمد پاسپورٹ تیار رکھیں ۔ ترجمان نے حج کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والے جعلی اشتہارات سے عوام الناس کو ہوشیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے جعلی اشتہارات کو نظر انداز کریں اور ایسے عناصر کو رپورٹ کریں ۔ حج سے متعلقہ معلومات کیلئے صرف اور صرف وزارت مذہبی امور کی مستند ایپس استعمال کریں اور کسی قسم کے جھوٹے پراپیگنڈا پر یقین نہ کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...