مالی سال کے پہلے ماہ مہنگائی 1.2فیصد بڑھ گئی، آٹا 6.75 ٹرانسپورٹ15فیصد مہنگی

مالی سال کے پہلے ماہ مہنگائی  1.2فیصد بڑھ گئی، آٹا 6.75  ٹرانسپورٹ15فیصد مہنگی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، اے پی پی ) رواں مالی سال 2026-27 کے پہلے ماہ (جولائی) میں ملک میں مہنگائی ماہانہ بنیاد پر 1.2 فیصد جبکہ سالانہ بنیاد پر 5.1 فیصد بڑھ گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق اس دوران ٹماٹر کی قیمت میں سب سے زیادہ 116 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق انڈے ، برائلر چکن اور سبزیوں کی قیمتوں میں 14 سے 22 فیصد تک اضافہ ہوا جبکہ چائے 3.5 فیصد سے زائد مہنگی ہوگئی۔ توانائی اور غذائی اشیا سے ہٹ کر کور مہنگائی 8.6 فیصد ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 7 فیصد زیادہ ہے ۔جولائی میں شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 8.7 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں 9.9 فیصد رہی۔ ٹماٹر کے علاوہ آٹا 6.75 فیصد، گندم 7.42 فیصد، زندہ برائلر چکن 19 فیصد، پیاز 20 فیصد، سبزیاں 22 فیصد اور انڈے 14.3 فیصد مہنگے ہوئے۔

بیکری مصنوعات، چاول، گڑ، خشک دودھ اور تازہ دودھ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادویات 2 فیصد، رہائشی سہولیات 3.16 فیصد اور گھروں کے کرایوں میں 1.48 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ہاؤسنگ، پانی، بجلی، گیس اور ایندھن کے اخراجات 7.14 فیصد بڑھ گئے ۔ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیاد پر خوراک 10.64 فیصد مہنگی ہوئی جبکہ جلد خراب ہونے والی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں 5.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی عرصے میں ٹرانسپورٹ 15 فیصد، کپڑے اور جوتے 9.18 فیصد، تعلیم 9 فیصد اور صحت کی سہولتیں 7.80 فیصد مہنگی ہوگئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...