غیرقانونی بھرتی کیس:پرویزالٰہی کی جسمانی ریمانڈکی اپیل واپس لینے پرخارج

غیرقانونی بھرتی کیس:پرویزالٰہی کی جسمانی ریمانڈکی اپیل واپس لینے پرخارج

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ نے غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کے خلاف دائر اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔

جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی،وکیل عامر سعید راں نے عدالت کو بتایا کہ پرویز الٰہی کی ضمانت کے خلاف حکومت کی اپیل بھی خارج ہو چکی ہے ،جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیئے کہ اپیل واپس لے کر متعلقہ فورم سے رجوع کریں۔بعد ازاں پرویز الٰہی کی قانونی ٹیم نے جسمانی ریمانڈ سے متعلق اپیل واپس لے لی، جس پر سپریم کورٹ نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...