ہائیکورٹ:پی ٹی آئی کی مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

ہائیکورٹ:پی ٹی آئی کی  مینار پاکستان پر جلسے کی  درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مرزا وقاص رئوف نے اعتراضات ختم کرکے پی ٹی آئی کی 5 اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

پی ٹی آئی رہنما میاں عثمان اکرم کے وکیل نے موقف اپنایا کہ درخواست پر ر جسٹرار آفس نے گریونس ریڈریسل کمیشن سے رجوع نہ کرنے کا اعتراض عائد کیا ،جلسے کی اجازت کیلئے ڈپٹی کمشنر کو 22 جولائی کو درخواست دی تاہم ڈپٹی کمشنر جلسے کی اجازت نہیں دے رہا ،جلسہ کرنا ہر شہری اور سیاسی جماعت کا آئینی حق ہے ،استدعا ہے کہ عدالت ڈپٹی کمشنر کو درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...