قومی اسمبلی اجلاس کی تیاری شروع ،7یا 11اگست کو بلائے جانے کا امکان
اسلام آبا(سٹاف رپورٹر)یوم آزادی کے حوالے سے قومی اسمبلی کے اجلاس کی تیاری شروع کردی گئی، آئندہ ہفتے متوقع قو می اسمبلی کے ا جلاس میں وزیراعظم شہبازشریف بھی شریک ہونگے۔
جشن آزادی کے حوالے سے مشترکہ قرارداد کی بھی منظوری متوقع ہے ،یوم آزادی کے حوالے سے اجلاس کے ایجنڈے بارے تمام جماعتوں سے مشاورت بھی متوقع ہے تاکہ آزاد کشمیر کی انتخابات سے پیدا شدہ سیاسی تلخ کے تناظر میں کسی ناخوشگوار صورتحال سے ممکنہ طور پر بچا جا سکے ۔ 3 اگست کو مجوزہ اجلاس کی تاریخ پر نظر ثانی کرتے ہوئے 7 اگست کے شیڈول کو حتمی شکل دی گئی ۔ بڑھتی سیاسی کشیدگی سے شیڈول میں پھر تبدیلی متوقع ہے ۔ 11 اگست کو قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے کا امکان ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments