الیکشن کمیشن:سیاسی جماعتوں کو29اگست تک گوشوارے جمع کرانیکی ہدایت
اسلام آباد (نیوز رپورٹر)الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو جون 2026 میں ختم ہونے والے مالی سال 26-2025 کے لیے اپنے اکائونٹس و گوشوارے 29 اگست 2026 تک جمع کروانے کی ہدایت دی ہے۔
احکامات کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 210 کے تحت سیاسی جماعت مالی سال کے اختتام کے ساٹھ دن کے اندر کمیشن کو اپنے گوشوارے فارم-ڈی پر چارٹرڈ اکائونٹنٹ کے ذریعے پیش کرے گی۔ جس میں سالانہ آمدنی،اخراجات، فنڈنگ کے اثاثے اور واجبات شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments