سابق سینیٹر مشتاق احمد تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے آزاد کشمیر سے متعلق احتجاج کے مقدمے میں گرفتار سابق سینیٹر مشتاق احمد اور شریک ملزم دانیال کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
ڈیوٹی جج رخشندہ شاہین کے روبرو پولیس نے سابق سینیٹر مشتاق احمد اور دیگر ملزموں کو پیش کیا۔ دورانِ سماعت پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا ملزموں سے گاڑی اور اسلحہ برآمد کرنا ہے ، اس لیے جسمانی ریمانڈ درکار ہے ۔پراسیکیوشن نے عدالت سے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے درخواست جزوی طور پر منظور کرتے ہوئے تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments