ملک میں انتظامی بنیادوں پر مزید صوبے بننے چاہئیں:اعجاز الحق

ملک میں انتظامی بنیادوں پر مزید  صوبے بننے چاہئیں:اعجاز الحق

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) پاکستان مسلم لیگ (ضیاء) کے سربراہ، سابق وفاقی وزیر اور سابق رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں تمام سیاسی قوتوں کو ذاتی اختلافات سے بالاتر ہو کر قومی مسائل کے حل کیلئے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنی چاہیے۔

 ملک میں حقیقی جمہوریت کے استحکام، کرپشن کے خاتمے اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے موثر اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔جڑانوالہ آمد پر پاکستان مسلم لیگ (ضیاء) پنجاب کے چیف آرگنائزر چودھری کرامت علی سرویا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز الحق نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ برائے مملکت محسن نقوی کے حالیہ بیان کے بعد کابینہ کے ارکان کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ بہتر ہوتا کہ اس معاملے کو پہلے کابینہ کے اندر زیر بحث لایا جاتا، انہوں نے کہا کہ انتظامی بنیادوں پر ملک میں مزید صوبے بننے چاہئیں، تاہم اس سے بھی زیادہ ضروری یہ ہے کہ پورے ملک میں مضبوط بلدیاتی نظام قائم کیا جائے ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ غیر جماعتی بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں اور اگر کوئی کامیاب امیدوار بعد میں کسی سیاسی جماعت میں شامل ہو تو اسے نااہل قرار دیا جائے ۔اعجاز الحق نے کہا کہ ملک میں کرپشن میں اضافہ ہو چکا ہے ، انہوں نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے دوران پاکستان نے مثبت سفارتی کردار ادا کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...