حکومتی اتحادی بھی فارم 47 کے طعنے دے رہے ،اسد قیصر
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہاہے کہ محسن نقوی کے بعد حکومتی اتحادی بلاول بھٹو اورعلیم خان بھی ن لیگ کو فارم47 کے طعنے دے رہے ہیں۔۔۔
ثابت ہوا کہ ان کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جس حکومت کے پاس عوامی مینڈیٹ نہ ہو اسے نہ قانون سازی کا اخلاقی جواز حاصل ہوتا ہے اور نہ ہی آئینی اور بنیادی فیصلے کرنے کا حق،لہذا حکومت کو فوری طور پر ختم کرکے آزاد، منصفانہ، شفاف اور غیر متنازعہ انتخابات کا اعلان کیا جائے ،موجودہ الیکشن کمیشن کو تحلیل کرکے قانون کے مطابق اس کے کردار کا احتساب کیا جائے ، تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے ایسا نیا الیکشن کمیشن تشکیل دیا جائے جو سب کے لیے قابلِ قبول ہو، ملک کے آئین، قانون اور ریاستی نظام سے متعلق بنیادی فیصلے آئندہ منتخب ہونے والی پارلیمنٹ اور حکومت کرے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments