طلبی پرآتے نہیں،عدالت رجسٹرارنرسنگ پربرہم

طلبی پرآتے نہیں،عدالت رجسٹرارنرسنگ پربرہم

کوئی نوٹس وصول نہیں کرتا،کیوں نہ توہین عدالت کی کارروائی کریں،جسٹس ارباب نان ایم ٹیگ یا کم بیلنس پر50فیصد اضافی ٹول ٹیکس وصولی روکنے کے حکم میں توسیع

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر رجسٹرار نرسنگ کونسل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ عدالت طلب کرتی ہے اور آپ لوگ آتے نہیں ،ایس ایچ او بھیج کر آپ کو بلوانا پڑا، کیوں نہ توہین عدالت کی کارروائی کریں،کونسل ملازمین فیاض وغیرہ کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالتی طلبی پر رجسٹرار نرسنگ کونسل عدالت پیش ہوئیں، جسٹس ارباب محمد طاہر نے  رجسٹرار نرسنگ کونسل سے کہا عدالت نے آپ کو نوٹس بھیجے آپ نے جواب کیوں نہیں دیا،آپ کو متعدد بار بلایا بھی گیا لیکن کوئی نوٹس تک وصول نہیں کرتا، رجسٹرار نرسنگ کونسل نے کہا میرے علم میں نہیں تھا، ابھی معلوم ہوا تو آگئی،میرے آنے سے پہلے ہی ڈیلی ویجز ملازمین کا داخلہ بند کردیاگیا تھا۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا آپ سے متعلقہ کئی کیسز عدالت میں زیر سماعت ہیں،کونسل کی جانب سے عدالتی احکامات کو مسلسل نظر انداز کیاجاتاہے ، جسٹس ارباب محمد طاہر نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت تک پیراوائز کمنٹس جمع کرائیں،زیر سماعت دیگر کیسز پر بھی توجہ دیں تاکہ کیسز نمٹائے جاسکیں ۔علاوہ ازیں فاضل عدالت نے موٹروے پر اضافی وصولیوں اور جرمانے کے خلاف کیس میں این ایچ اے کی جانب سے عدالتی حکم پر عملدرآمد شروع ہوجانے پر نان ایم ٹیگ یا کم بیلنس پر50 فیصد اضافی ٹول ٹیکس وصولیوں سے روکنے کے حکم میں توسیع کرتے ہوئے دلائل طلب کرلیے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...