چیف جسٹس کا لاہور ہائیکورٹ بار کا دورہ، کیفے کا افتتاح
ہائیکورٹ بار کے عہدیداروں نے چیف جسٹس عالیہ نیلم کا استقبال کیا
لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ بار کا دورہ کیا اوربار کے ازسرِنو تزئین و آرائش کیے گئے کشمیر لاؤنج کیفے کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر صدرلاہور ہائیکورٹ بار بابر مرتضیٰ، نائب صدرسہیل قیصر تارڑ،سیکرٹری قاسم اعجاز سمرا سمیت دیگر عہدیداروں اور وکلا نے چیف جسٹس کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں پھول پیش کئے ، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم، جسٹس مرزا وقاص رؤف، جسٹس صادق محمود خرم اور جسٹس سید احسن رضا کاظمی بھی چیف جسٹس کے ہمراہ تھے ۔ ہائیکورٹ بار کے عہدیداروں نے چیف جسٹس کو کیفے کی اپ گریڈیشن اور وکلا کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بریفنگ دی۔بعد ازاں چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ہائیکورٹ بار میں قائم لیڈی بار روم کا بھی دورہ کیا اورخواتین وکلا کیلئے دستیاب سہولیات کا بھی جائزہ لیا ۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے بار اور بینچ کے درمیان مضبوط روابط کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وکلا کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے اقدامات کو خوش آئند قرار دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments