انسداد منشیات کیلئے تعلیمی ادارے نگرانی کا نظام بنائیں:قائمہ کمیٹی

انسداد منشیات کیلئے تعلیمی ادارے  نگرانی کا نظام بنائیں:قائمہ کمیٹی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے رجحان پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے۔۔۔

 صرف طلبہ کے خلاف تادیبی کارروائیاں اس سنگین مسئلے کا حل نہیں بلکہ تعلیمی اداروں، انسدادِ منشیات فورس ، پولیس اور متعلقہ اداروں کو منشیات فروش نیٹ ورکس کے خلاف مشترکہ اور انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیاں کرنا ہوں گی۔ قائم مقام چیئرپرسن مہتاب اکبر راشدی کی زیر صدارت اجلاس میں کمیٹی نے زور دیا کہ تعلیمی ادارے منشیات  کی ترسیل اور استعمال کی روک تھام کیلئے مؤثر نگرانی کا نظام قائم کریں، داخلی احتساب مضبوط بنائیں اور اپنی ادارہ جاتی ذمہ داری پوری کریں۔ قومی کمیشن برائے انسانی ترقی نے بتایا کہ اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری کی 36 یونین کونسلوں میں سکول سے باہر تقریباً 26 ہزار بچوں کی نشاندہی کی گئی۔

جن میں سے 18 ہزار کے قریب بچوں کو غیر رسمی تعلیم کے مراکز میں داخل کیا جا چکا ہے ۔ اجلاس میں این سی ایل ای ایکس نرسنگ ٹریننگ پروگرام پر تحفظات کا اظہار کیا گیا، کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل کو آئندہ اجلاس میں طلب کیا جائے تاکہ پروگرام کے ڈیزائن، عملدرآمد، منظوری اور قومی نرسنگ کے معیارات کے حوالے سے پیشہ ورانہ رائے حاصل کی جا سکے ۔ قائمہ کمیٹی نے وفاقی اردو یونیورسٹی آف آرٹس، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے معاملات کے حل میں مسلسل تاخیر پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ایچ ای سی نئی کمیٹی سے دو ماہ کے اندر اپنی رپورٹ مکمل کرائے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...