مظفرآباد: 2حلقوں میں آج پولنگ ، سخت سکیورٹی ،فوج تعینات
ایل۔اے 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز ،ایل اے 27 میں پولنگ کی تیاریاں مکمل ڈویژن کی 7 نشستوں کے نتائج کااعلان ،ٹرن آؤٹ 54 فیصد رہا، چیف الیکشن کمشنر
اسلام آباد(محمد اسلم میر سے )چیف الیکشن کمشنرآزاد کشمیرجسٹس(ر)غلام مصطفی مغل نے کہا ہے کہ مظفرآباد میں ٹرن آؤٹ کی شرح 54 فیصد رہی ،مظفرآباد ڈویژن کی 7 نشستوں کے نتائج کااعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایل اے 25 سے شاہ غلام قادر ، ایل اے 26 سے پیپلزپارٹی کے میاں وحید ، ایل اے 29 سے پیپلز پارٹی کے سردار مختار خان ، ایل اے 30 سے مسلم لیگ ن کے مصطفی بشیر ، ایل اے 31 سے راجہ ثاقب مجید ، ایل اے 32 سے مسلم لیگ کے راجہ فاروق حیدرخان ، ایل اے 33 سے دیوان علی خان چغتائی کامیاب قرار پائے ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اگر 2، 4 نشستیں نہیں ہیں تو یہ نہیں کہا جا سکتا کہ اسمبلی مکمل نہیں، لوگ حلف نہیں اٹھا سکتے ،انہوں نے کہا کہ حلقہ ایل اے 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز اورحلقہ ایل اے 27 مظفرآباد 1 میں آج پولنگ ہوگی،انہوں نے کہا کہ لوگوں نے تشدد کا راستہ ترک کر کے ووٹ کی طاقت کا راستہ اپنایا۔ علاوہ ازیں آزاد جموں و کشمیر میں دو مراحل میں منعقدہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے مجموعی طور پر 23 نشستیں حاصل کر لی ہیں جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی 9 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments