دہشتگردی کے خلاف فیصلہ کن مرحلہ جاری:سہیل آفریدی
وفاق کی ناقص پالیسیوں کا خمیازہ پختونخوا کے عوام اور پولیس بھگت رہی
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل خان آفریدی نے کہاکہ وفاق کی ناقص پالیسیوں کا خمیازہ خیبرپختونخوا کے عوام اور پولیس بھگت رہے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا پولیس کے جوانوں اور معصوم شہریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امن کے لیے خیبرپختونخوا کے عوام، پولیس اور تمام سیاسی و مذہبی قوتوں کو متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا۔دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن مرحلہ جاری ہے اور اس کا جڑ سے خاتمہ ہماری منزل ہے ۔ خیبرپختونخوا پولیس اور عوام کے تحفظ کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔
خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے تمام تر وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں۔ خیبرپختونخوا پولیس کی استعدادِ کار بڑھانے کے لیے 20 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ خیبرپختونخوا پولیس گزشتہ 22 برس سے دہشت گردی کا بہادری سے مقابلہ کر رہی ہے اور ہماری پولیس ایک باصلاحیت، نڈر اور بہادر فورس ہے ۔ خیبرپختونخوا میں امن کی بحالی کے لیے صوبائی حکومت اپنی پالیسی پر موثر انداز میں عمل کرے گی۔ خیبرپختونخوا میں امن بحال کر کے دکھائیں گے ۔ مالی سال 2026-27 امن، ترقی اور خوشحالی کا سال ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments