چہلم :راولپنڈی میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں آج تعطیل
راولپنڈی (نیوز رپورٹر)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ندیم ناصر نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے مرکزی جلوس کے پیش نظر آج (منگل 4 اگست) تحصیل راولپنڈی کی میونسپل حدود میں واقع تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں بشمول سکول، کالجز اور یونیورسٹیز میں مقامی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ندیم ناصر نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے مرکزی جلوس کے پیش نظر آج (منگل 4 اگست) تحصیل راولپنڈی کی میونسپل حدود میں واقع تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں بشمول سکول، کالجز اور یونیورسٹیز میں مقامی تعطیل کا اعلان کیا ہے، اس کا اطلاق کنٹونمنٹ علاقوں پر نہیں ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چہلم کے جلوس کے روٹ پر یا ملحقہ تمام مارکیٹس اور تجارتی مراکز بھی جلوس کے دوران بند رہیں گے ۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ ٹریفک پلان اور انتظامی احکامات پر عمل کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments