پولیس جوانوں کی قربانیاں ہر پاکستانی کیلئے قابل احترام:صدر ، وزیر اعظم

پولیس جوانوں کی قربانیاں ہر پاکستانی کیلئے قابل احترام:صدر ، وزیر اعظم

شہدا خاندانوں کی ہر ممکن معاونت حکومت کی اولین ذمہ داری :یوم شہدا پولیس پر پیغام

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، نیوز ایجنسیاں ) صدر مملکت آصف علی زر داری اور وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ پولیس کے بہادر افسران اور جوانوں کی عظیم قربانیاں ہر پاکستانی کیلئے قابل احترام رہیں گی، پاکستان پولیس جرائم، دہشت گردی اور پرتشدد انتہا پسندی کے خلاف صف اول میں خدمات انجام دے رہی ہے ،شہدا کے خاندانوں کی فلاح و بہبود اور ہر ممکن معاونت کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے ۔ یوم شہدائے پولیس پر صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ یہ امر نہایت حوصلہ افزا ہے کہ ہمارے پولیس اہلکار معصوم جانوں کے تحفظ، قانون کی بالا دستی اور ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے پرعزم ہیں اور بے مثال قربانیوں کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وہ پولیس کے افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن عزیز پر اپنی جان نچھاور کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...